مسقط(آئی این پی )عمان نے آبنائے ہرمز میں بلا معاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے بلا معاوضہ اور محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بدر البوسعیدی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت خصوصا آبنائے ہرمز سے متعلق شق پر تعمیری گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور آبنائے ہرمز سے بلا معاوضہ، محفوظ آمدورفت کے عزم کی توثیق کی ہے۔