عمان کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس کی مخالفت

نیویگیشن سے متعلق سروس چارجز پر رضاکارانہ بنیادوں پر بات کی جا سکتی ہے، وزیر خارجہ بدر 
مسقط(آئی   این پی )  عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی بحری گزرگاہ پر لازمی فیس کے حق میں نہیں ہے، تاہم بحری خدمات، ماحولیاتی تحفظ اور نیویگیشن سے متعلق سروس چارجز پر رضاکارانہ بنیادوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے