کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں

45 نشستوں کیلئے اب تک مجموعی طورپر 755 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں
 انتخابی عمل میں فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو ریاست اورمنتخب نمائندوں پرمکمل اعتماد ہے
مظفرآباد(آئی این پی ) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد،آزاد جموں وکشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے، آزادجموں وکشمیرکی 45 نشستوں کیلئے اب تک مجموعی طورپر 755 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔آزاد جموں وکشمیرکی عام 33 نشستوں پر609 اورمہاجرین کی 12 نشستوں پر 146 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے، میرپورڈویژن کی 13 نشستوں کے لیے اب تک 264 امیدوارکاغذات جمع کراچکے ہیں، جبکہ مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 193 اور پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر 152 امیدواروں کی نامزدگیاں جمع ہوگئیں۔آزادکشمیر کے عوام کی انتخابی عمل میں فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی ریاست اورمنتخب نمائندوں پرمکمل اعتماد کرتے ہیں۔