کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا دفترسیل

مظفرآباد(آن لائن)آزادکشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیاآزادکشمیرحکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیںضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفترکوریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیاپولیس کی طرف سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن،ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہ آئی ۔ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیںریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔