انتشاری کمیٹی کی پرتشدد کارروائیاں ، 144 کے نفاذ سے مذہبی اجتماعات متاثر ہونیکا خدشہ
مظفر آباد(آئی این پی )انجمن حسینیہ بھمبر آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر دی۔انجمن حسینیہ بھمبر آزاد کشمیرکے جاری اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام صبر، قربانی، ایثار اور حق و صداقت کے پیغام کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، انتشاری کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث جاری دفعہ 144 کے نفاذ سے مذہبی اجتماعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اعلامیے کے مطابق ہمارا کسی احتجاجی تحریک سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان کشیدگی اور تصادم کا باعث بننے والے اقدامات سے اجتناب کریں، کالعدم ایکشن کمیٹی سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے تقدس اور مذہبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو ختم کریں