سیکرٹری اوقاف سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر )سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹرطاہر رضابخاری نے ایوانِ اوقاف میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عاشورے کے جلوس میں خصوصی سبیلوں کا اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحسن اقدام ہے۔ محرم الحرام میں امن و مان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ادارے مستعد اور متحرک ہیں۔ وفد میں ذوالقرنین حیدر جمیل، سیّد ذوالفقار حیدر نقوی اور حسن کاظمی شامل تھے۔