سابق سیکرٹری اوقاف کے خلاف کرپشن کی انکوائری شروع کرنیکا فیصلہ

 طاہر رضا بخاری پر داتا صاحب عرس کی گرانٹ میں کرپشن کا الزام ہے
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر احسان بھٹہ کی رپورٹ پر انکوائری کی سفارش کر دی
لاہور(آئی این پی )سابق سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری کے خلاف کرپشن کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔سابق سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری پر داتا صاحب عرس کی گرانٹ میں کرپشن کا الزام ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  حکومت پنجاب نے داتا صاحب عرس کے لئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ دی تھی،اس گرانٹ سے مبینہ کرپشن کی گئی ۔  حکومت پنجاب نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی رپورٹ پر انکوائری کی سفارش کر دی،وزیر اعلی نے کمیٹی قائم کی تھی جس نے انکوائری کی سفارش کی۔