اشیائے خور و نوش اور سامان کا پہلا قافلہ آج پولیس کی نگرانی میں ٹل سے پارا چنار کیلئے روانہ ہوگا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم، مقامی افراد ، قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، گاڑیوں کا قافلہ آج صبح 10 بجے روانہ ہوگا۔امن کمیٹیوں میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں، امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے بعد اشیائے خور و نوش اور سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے پارا چنار کے لئے نکلے گا، قافلے کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار بھی ساتھ ہوں گے۔پارا چنار جانے والے قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، ہنگامی صورت حال میں معاونت کیلیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔