سیکرٹری اوقاف کاداتاؒ دربار کا دورہ، اعتکاف انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتا دربار کا دورہ کیا، اعتکاف انتظامات کا جائزہ لیا۔ داتا دربار اور بادشاہی مسجد سمیت صوبہ بھر میں ’’اعتکاف‘‘کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انہوں نے داتادربار میں معتکفین کے لئیتیار کردہ اعتکاف ہال اور کیبنز کا دورہ کیا۔ نیز معتکفین کے لئے سحر و افطار کے خور و نوش کے امور کاجائزہ لیا۔