وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جید علمائے جعفریہ سے ملاقات، مشاورت

 یومِ علی ، یومِ قدس اور جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا
 سندھ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان امن و امان کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق
کراچی ( آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   نے جید علمائے جعفریہ سے اہم ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور اہم مذہبی ایام کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء شرکیل انعام میمن،  انعام میمن، ناصر حسین شاہ،ضیاء الحسین لانجا ،، ریاض شاہ شیرازی، سینیٹر  وقار مہدی، چیف سیکریٹری  آصف حیدر شاہ  اور آئی جی پولیس  جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے۔ملاقات میں  علامہ سید شہنشاہ نقوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ سید باقر حسین زیدی اور سید شبر رضا  سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں علی خامنائی اور دیگر شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔اجلاس میں  یوم علی ، یوم القدس ،جمغۃ الوداع  کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو یکجہتی، بھائی چارے اور بردباری  کا مظاہرہ کرنا ہوگا