لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی بائی پاس رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق چوکی انچارج بائی پاس رائیونڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم شاہد عرف شاہدی کو گرفتار کیاملزم شراب کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کر رہا تھاملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 100 بوتلیں شراب برآمد ہوئی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کر رہے تھاملزم شاپر میں ڈال کر سواری کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتا تھاملزم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی صدر نیشراب کی ترسیل ناکام بنانے پر انچارج چوکی بائی پاس رائیونڈ اور ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی اور طلبا۶ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا?یگا