شراب کی سپلائی لیکر جانیوالی خاتون گرفتار،76 بوتلیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی لیکر جانے والی خاتون ملزمہ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمہ کو گرفتار کیاملزمہ کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 76 بوتلیں شراب برآمدکر لی گئی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر کی مدد سے لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتے تھیملزمان شاپر میں ڈال کر سواری کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھی ملزمہ عائشہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاشراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی