لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے رکشہ پر شراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق چوکی سگیاں پولیس نے دوران چیکنگ رکشہ کو روکا اور چیک کیا تو رکشے میں سے 620 شراب کے کین برآمد ہوئے،جس پر ملزم اسحاق کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتا جس کے لیے وہ بوتلوں کو گتے کے ڈبوں میں ڈال کر سواری کے لیے رکشے کا استعمال کرتا تھا۔