شراب کی سپلائی لیکر جانے والا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیاملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی درجنوں بوتلںں شراب برآمد کر لی گئی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتا تھاملزم سفید توڑوں میں شراب سے بھرے ڈبے ڈال کر سواری کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتا تھا ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی سٹی بلال احمد نے شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او داتا دربار عثمان انور اور ٹیم کو شاباش دی