ملزموںکے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا ہیڈولفن سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 6 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا دورانِ پٹرولنگ 43 اشتہاری ملزمان سمیت 308 عادی مجرمان اور 20 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیاانہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 30 بوتلیں شراب، 50 بیئر کین، چرس، آئس اور ہیروئین بھی برآمد کی گئی ترجمان ڈولفن کے مطابق 72 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 463 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی دوران 44 ون ویلنگ، 8 پتنگ بازی اور 3 ہوائی فائرنگ و آتش بازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف کارروائیوں میں 127 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں۔