لاکھوں مالیت کی 26.437 کلو گرام منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتارکرکے42 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 26.437 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام افیون برآمد کی گئی پنجاب چوک، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 330 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 864 گرام ہیروئن اور 25 گرام کلونازپام بھرے کیپسول برآمد کرکیملزم کوگرفتار کرلیاباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیااسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیارِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی رِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسلز سے 1.250 کلو چرس برآمد کی گئی آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم کے بیگ سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 8.4 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے