برطانیہ بھیجے پارسل سے لیڈیز پرس میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف7 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 97 لاکھ سے زائد مالیت کی 52.111 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی کراچی میں کھارادر کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے انڈرگارمنٹس میں چھپائی گئی 179 گرام چرس برآمد کی گئی پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 980 گرام آئس برآمد کی گئی لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز پرس میں چھپائی گئی 226 گرام ہیروئن برآمد کی گئیبلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 24 کلو گرام افیون اور 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 19.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔