لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی 558.750 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی 558.750 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.550 کلو گرام آئس برآمد کی گئی کیچ میں بلوچ چوک کے قریب چھپائی گئی 400 کلو چرس برآمد ہوئی رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 58.800 کلو گرام چرس برآمد۔جی ٹی روڈ راولپنڈی پر گاڑی سے 7.200 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔شیخوپورہ میں ملزم سے 7.200 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔