لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی میں ہیروئن کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم اسرار اللہ خان لنڈی کوتل خیبر ایجنسی سے لاہور ہیروئن دینے آیا تھاملزم اسرار اللہ خان سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،