10 کروڑ سے زائد مالیت کی 69. کلو گرام منشیات برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتار کرکے 10 کروڑ  سے زائد مالیت کی 69.640 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمدکی گئی اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.8 کلو چرس برآمد کی گئی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 840 گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو چرس، 1 عدد پستول بمعہ 8 راؤنڈ برآمد کرکیملزم کو گرفتار کرلیا  ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کاروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی ڈیرہ اسماعیل خان میں بائی پاس روڈ کے قریب ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔