اگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لئے ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7 کارروائیاں کیں جن میں 30 کروڑ سے زائد مالیت کی 215.141 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی بلوچستان میں ضلع مستونگ کے قریب سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 156 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس کے قریب کار سے 40 کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔