ابراہیم، اکرم، عمران اور اسد مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان ابراہیم، اکرم، عمران اور اسد کو سبزہ زار کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیاملزمان لاہور سبزہ زار کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو 540 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے سبزہ زار پولیس کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،