محسن ،کامران اوروقاص سے ساڑھے تین کلو، صفدر سے 14سوگرام چرس برآمد کرلی گئی،مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروش گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً پانچ کلو چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوںمحسن بٹ، کامران بٹ اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔دریں اثناء ڈولفن سکواڈ نے سبزہ زار میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے پیشہ ور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی ،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد لیاقت چوک سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے1400 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔ ملزم صفدر ریکارڈ یافتہ ڈرگ پیڈلر ہے اورمختلف مارکیٹوں، بازاروں میں منشیات فروخت کرتا ہے۔ملزم کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔