4 منشیات فروش گرفتار:لاکھوں کی چرس برآمد

 علی رضا پکی ٹھٹھی چوک، ریاض اتحاد کالونی پارک، خالد محمود خیابان قائد، ملزم آصف قہوہ چوک سے گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ملت پارک اور ہنجروال پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے4 منشیات فروش کوملزمان گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم علی رضا پکی ٹھٹھی چوک اور ملزم ریاض اتحاد کالونی پارک سے گرفتار کیا گیاملزم خالد محمود خیابان قائد اور ملزم آصف قہوہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات اور آئس فروخت کرتے تھے ۔ملزمان علی رضا، ریاض، آصف اور خالد محمود سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی 1 کلو 220 گرام آئس اور 1 کلو 420 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیا۔