لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہیں ایس ایچ او جوہر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2 منشیات فروش شیراز اور محمد ساجدکو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 15 کلو سے زا?د چرس 5 کلو افیون اور 2 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،