طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں: ایس پی کینٹ اویس
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او شمالی چھائونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام قمر کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ایس پی کینٹ ڈویڑن اویس شفیق کے مطابق ملزم غلام قمر کا مضافاتی علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروا?یاں شروع کردی ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن رضوان غفار سلہری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نو جوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعائت کے مستحق نہیں،