لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی لودھراں نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم شوکت بلوچ کوگرفتارکرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق محمد شوکت بلوچ نے محرم بلوچ نامی شخص کو کونڈی پھاٹک پر قتل کیا تھابلوچ خاندان کی آپس میں دیرینہ دشمنی تھی جس سے یہ المناک واقع رونما ہواملزم شوکت بلوچ خطرناک اشتہاری ملزمان کی ٹاپ 5 اشتہاری لسٹ میں سی سی ڈی کو مطلوب تھاملزم قتل ،اقدام قتل کے دو سنگین مقدمات میں 3 سال سے تھانہ سٹی لودھراں میں اشتہاری تھاسی سی ڈی نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیااشتہاری مجرمان کے خلاف شکنجہ سخت قانون شکن عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہیاشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی جرائم سے پاک پنجاب کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے