ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ راشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم اسد مغل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیاانچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ راشد محمود کے مطابق ملزم اسد مغل نے 4سال قبل شہری اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجبکہ حمزہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر شہری اسلم کو قتل اور حمزہ کو زخمی کیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،اشتہاری ملزمان کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے