اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری بہاولنگر سے گرفتار

 مجرمان نے چند ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر شہری عمران کو شدید تشدد نشانہ بنایا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو بہاولنگر سے گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن وقاص احمد کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان میں اجمل اور شعیب شامل ہیں اشتہاری مجرمان نے چند ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر شہری عمران کو شدید تشدد نشانہ بنایا تھا ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار اشتہاری مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے