فیصل آباد(آ ئی این پی)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی دو سال سے مطلوب اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر قیصر مختار نے پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہو? ملزم عدنان ولد صدیق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عدنان نے دو سال قبل ساتھیوں ساتھ مل کر زمین کے تنازعہ کی وجہ سے جمشید اکبر کو بذریعہ فائرنگ زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتیگرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔