لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ این ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپور پولیس کو دہشت گردی و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ناکہ این ایل سی پر پبلک ٹرانسپورٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم اے کیٹگری کا اشتہاری نکلاملزم کیخلاف صدر شیخوپورہ میں دہشت گردی و اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں جوگرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا بعد ازاں گرفتار ملزم حافظ ضمیر کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے، متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا۔