1 لاکھ 58 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے لئے

1 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ و ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اْٹھایاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، 1 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،1 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ و ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی اس کے علاوہ 3 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری ہوئے، 67 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے گھر بیٹھے فائدہ اْٹھایا، 11 ہزار سے زائد خواتین نے بھی سہولیات سے فائدہ حاصل کیا اور 17 ہزار 500 سے زائد کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئیایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اْنہوں نے واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ایک قابل سزا جرم ہے۔