لاہور(کرائم رپورٹر) گزشتہ 2 ہفتے کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ 2 ہفتوں میں 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، 2 ہفتوں میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ 2 ہفتوں میں 3 ہزار 300 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ 2 ہفتوں میں 71 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ گزشتہ 2 ہفتوں میں 11 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔