ایک ہی دن میںموٹرسائیکل کے لرننگ و ریگولر لائسنس جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف کا سلسلہ جاری،  ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال 12لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولت سے استفادہ کیا، 5 لاکھ20 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔رواں سال 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں کے لائسنسوں کی تجدید کی گئی،3 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ سہولیات حاصل کیں۔ ریلیف کی بدولت موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔