شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی مذمت، اسرائیل کشیدگی کا ذمہ دار قرار

 عالمی برادری  امریکہ اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کیخلاف آواز بلند کرے:وزارت خارجہ 

پیانگ یانگ،کوالالمپور (آئی این پی )شمالی کوریا  اور ملائیشیا نے بھی  ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت  کی ہے،شمالی کوریا نے ا ن حملوں کو   اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا   اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطی میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ ملائیشیا  نے  اشتعال انگیزی سے باز رکھنے کیلئے اسرائیل پر دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے،