واقعہ پر ٹیپا انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ غلط دی اور غلط بریف کیا گیا، بعض ویڈیوز اور شوہر کا بیان سننے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران خاتون سعدیہ اور 17گھنٹے بعد بچی ردا فاطمہ کی لاش ملی:تحقیقاتی رپورٹ
معطل کئے جانے والوںمیں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر شامل ہیں، پراجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری ، ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا
24 سالہ خاتون کی لاش3 کلو میٹر دور آئوٹ فال روڈ اور10 ماہ کی بچی کی لاش سگیاں کے قریب سے برآمد ہوئی‘ سی سی ٹی وی فوٹیج سے خاتون کے شوہر کی بات سچ ثابت ہوئی، یہ لوگ داتا دربار سے سلام کرکے نکلے تھے حادثہ پیش آگیا:ڈی آئی جی آپریشن
لاہور(علی چودھری )لاہور کے بھاٹی چوک میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی جو وزیراعلی کو پیش کردی گئی، وزیراعلی نے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دے دیا، پولیس کو مقدمہ کے لیے درخواست دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی، واقعہ پر ٹیپا انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ غلط دی اور غلط بریف کیا گیا، بعض ویڈیوز اور شوہر کا بیان سننے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوبارہ آپریشن کے دوران خاتون سعدیہ کی لاش ملی اور مسلسل آپریشن کے بعد کمسن بچی ردا فاطمہ کی لاش بھی مل گئی، وزیراعلی کو بریف دی گئی کہ ٹیپا کے افسران کی غفلت کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر لگے کیمروں نے مدد کی، سیف سٹی کے کیمروں سے موقع کی کلیئر ویڈیو نہ مل سکی، اوپن اور غیر محفوظ مین ہول حادثے کا سبب بنا، مانیٹرنگ میں ذمہ داروں نے انتہائی غفلت برتی، سگیاں سے بچی کی لاش برآمد کی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پورے عملے کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گی، انتہائی دلخراش واقعہ ہے، جس پر مجھے شدید دکھ ہے۔۔علاوہ ازیں ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل کر دی، معطل کیے جانے والے افسران میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر شامل ہیں۔قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا تھا، کنٹریکٹر پر فوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی گئی، پراجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کی سفارش کی، منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔نالے میں گرنے والی 24 سالہ خاتون کی لاش تقریبا 3 کلو میٹر دور آٹ فال روڈ سے ملی جب کہ سیوریج لائن میں گرنے والی اس کی 10 ماہ کی بچی ردا کی لاش 18 گھنٹے کے بعد سگیاں کے قریب سے برآمد ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے خاتون کے شوہر کی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی، یہ لوگ داتا دربار سے سلام کرکے نکلے تھے کہ حادثہ پیش آگیا سیف سٹی نے تمام چیزیں نکال لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی،