شور کرنے والوں کو پوچھیں جنرل(ر) فیض کے علاوہ انہیں عمران خان جانتا تھا: سابق وزیراعظم
اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شور شرابہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں تو آپ سب کچھ بول سکتے ہیں لیکن اعتراض اس وقت ضرور ہوتا ہے جب ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی آرٹیکل کرنا شروع دیں۔سابق وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج تقریر کی۔ انہوں نے بڑی جامع، خوبصورت اور مدلل تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ساری دنیا میں جا کر لڑا، بلاول بھٹو کی کامیابیاں آپ کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔رکن پی پی نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کیا چاہتے ہو بھارت پر حملہ کر دوں؟ ہم نے حملے کا جواب دندان شکن دیا ہے۔ راجا پرویز اشرف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لیڈر کو انٹرپٹ کریں گے تو ایک بندے کو نہیں بولنے دیں گے