ذہنی مریضوں کا علاج :پنز کوباقی بجٹ،5 ارب اضافی جاری کرنیکی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذہنی مریضوں کے علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS)کو مالی سال 2026-27 کا باقی ماندہ بجٹ اور اضافی 5 ارب جاری کرنیکی ہدایت جاری کی۔ مالی مشکلات کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو رابطہ کر کے ہدایت کی کہ ادارے کاباقی ماندہ بجٹ اور آپریشنل اخراجات کیلئے اضافی 5 ارب فوری جاری کئے جائیں۔