ایف سی کالج، مری کالج، یو سی ایچ، لیڈی ولنگٹن، لیڈی ریڈنگ اور دیال سنگھ کالج کسی تعارف کے محتاج نہیں
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام میں اقلیتوں کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ اقلیتی برادریوں نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملکی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایف سی کالج، مری کالج، یو سی ایچ، لیڈی ولنگٹن، لیڈی ریڈنگ اور دیال سنگھ کالج کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان اداروں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے