ن لیگ میں اس وقت کوئی متحرک نہیں‘سارے حکومت میں مصروف ہیں‘ن لیگ اقتدار میں ہے لیکن اس کے پاس اختیار نہیں ‘ لیڈر شپ میں تکبر ہے جس کی وجہ سے ناراض رہنمائوں کو نہیں منایا جا رہا
ساری پارٹیاں ون مین شو ہیں‘سٹاک مارکیٹ اوپرجانے سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں‘الیکشن میں انہیں آٹے دال کا بھائو پتہ چل جائیگا:’’پبلک نیوز‘‘ کے بیورو چیف عدنان ملک سے گفتگو
لاہور(انٹرویو:عدنان ملک)مسلم لیگ ن کے سابق رہنمااور سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے میں نے امراض قلب کے شعبے میں کئی سال کام کیا‘یہ حساس کام ہے‘میرا دل غیرمطمئن ہوا تو ن لیگ کو خیرباد کہنا پڑا‘انہوں نے پبلک نیوز کے بیورو چیف عدنان ملک کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا میں اٹھارہ سال ن لیگ کے ساتھ رہا‘پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران کئی معاملات پر مخالفت کی‘ن لیگ میں برداشت نہیں ہے‘اس میں خوشامدیوں کا ٹولہ آگیا ہے‘میرے لئے مشکل ہورہا تھا میں منافقت کیسے کروں‘اب پاور پولیٹکس ہورہی ہے‘انہیں خود نہیں معلوم یہ کیا چاہتے ہیں‘16ماہ میں پی ڈی ایم حکومت ڈلیور نہیں کرسکی‘انہوں نے کہا ن لیگ میں اس وقت کوئی متحرک نہیں‘سارے حکومت میں مصروف ہیں‘ن لیگ اقتدار میں ہے لیکن اس کے پاس اختیار نہیں ہے‘ن لیگ کی لیڈر شپ میں تکبر ہے جس کی وجہ سے ناراض رہنمائوں کو نہیں منایا جا رہا‘چند لوگوں نے جماعت کو جہاں لاکھڑا کیا ہے میں سمجھتا ہوں یہ ن لیگ کی آخری حکومت ہے‘اہل لوگوں کو آپ نے دور کردیا‘ان کی تضحیک کی‘الیکشن ہوگا تو آٹے دال کا بھائو پتہ چل جائے گا‘انہوں نے کہا 9مئی کے واقعات میں ملوث یہ کیسے پاکستانی ہیں جو اپنی فوج پر چڑھ دوڑے‘29نومبر کواتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں‘یہ پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے‘انہوں نے کہا ن لیگ اور پی ٹی آئی کو راہ راست پر آنا ہوگا‘اس وقت کوئی لیڈر شپ نہیں ہے ساری ون مین شو پارٹیاں ہیں‘انہوں نے کہا بلاول بھٹو میں تکبرنہیں ہے‘وہ ابھی تک ٹھیک کھیل رہے ہیں‘پنجاب میں ان کی پارٹی کا وجود نہیں ہے‘مرکز میں حکومت بنانے کے لئے پنجاب میں کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے مگر پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کا زور ہے‘اسی لئے میں کہتا ہوں اگلے الیکشن میں انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوگا‘انہوں نے کہا سٹاک مارکیٹ اوپر جانے سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں اس سے مہنگائی تو کم نہیں ہوگی‘اس کا فائدہ ایلیٹ کلاس کو ہورہا ہے