اسرائیل جنگ بندی کرنا چاہتاہے:وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ

 جنگ کا دائرہ مزید نہیں بڑھانا چاہتے، بمباری روکنے میں سنجیدہ ہیں: اسرائیلی حکام

  تل ابیب ، تہران(آن لائن)اسرائیل کی ایران سے جنگ بندی کی خواہش کا اطہار کردیا ہے، کہا حملوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل چند روز میں ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرلے گا، امریکا نے عرب دوستوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی پیغام ایران تک پہنچا دیں۔اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اور عرب حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اپنے اہم مقاصد حاصل کرلے گا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کا دائرہ مزید نہیں بڑھانا چاہتے، اور بمباری روکنے میں سنجیدہ ہیں۔