ایران حوثیوں کو حملوں کیلئے معلومات فراہم کر رہا ہے: وال سٹریٹ جرنل

ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں:امریکی اخبار
نیویارک (آئی این پی)امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے  ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی، خفیہ معلومات، فوجی تربیت اور جنگی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرونز، میزائلوں، ریڈار اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی میں بھی معاونت کر رہا ہے۔اخبار نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جدید فوجی کارروائیوں اور حکمت عملی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے تربیت اور تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے