مودی چاہتاہے آنے والی نسلوں کو پانی پر لڑائے‘یہ ہمیں قبول نہیں بلاول بھٹو

بھارت پانی روکنے کی دہشت گردانہ دھمکی دیتا ہے ہمارا موقف ہے  انڈس واٹر معاہدے کے تحت ہم اپنا پانی لیں گے اور ہم اس کیلئے لڑیں گے‘6دریائوں پر ہمارا حق ہوگا
بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا موقف دنیا بھر تک پہنچایا:چیئرمین پی پی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے، پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا موقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم بھی کر لیا۔جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پریس کلب آنے پر بہت خوش ہوں پاکستان کے سفارتی مشن کے بارے میں آپ کو کچھ بریف کروں گا،پانچ دن کی اس جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان کو تاریخی فتح دی ہیپاکستان کی فتح کو تین حصوں میں بانٹتا ہوں ایک تو چھ جہازوں کے مقابلے میں ایک بھی جہاز نہیں،کرایا جا سکادوسرا اپنے سے کئی گنا ملک سے جنگ جیتنا بھی بہت اہم  ہے دنیا اس جنگ کی حکمت عملی کو صدیوں یاد رکھے گی ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان  نے  سفیروں اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے انتھک اور تاریخی کردار ادا کیا پاکستان نے بیانیہ کا محاذ پر بھی جنگ جیتی ہے پاکستانیوں نے ڈیجیٹل فورم پر بھی جنگ جیتی پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی ہے پاکستان کے میڈیا کی کریڈیبلٹی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا_دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا کر رہا ہے اور پاکستانی میڈیا کیا کر رہا تھاآپ نے بیانیہ کی جنگ میں دنیا کو بتایا کہ سچ کیا ہے مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے ‘ اب مودی یہ چاہتا ہے کہ آنے والی نسلوں کو پانی پہ لڑوائیں ہم یہ بات ماننے پر تیار نہیں ہیں بھارت کی حکومت نہ بھی چاہے تو پاکستان اور بھارت کی نئی نسل تقسیم کے پیغام پر نہیں جائیں گے ۔ بھارت پانی روکنے کی دہشت گردانہ دھمکی دیتا ہے ہمارا موقف ہے کہ انڈس واٹر معاہدے کے تحت ہم اپنا پانی لیں گیاور ہم اس کے لیے لڑیں،گیاگر معاہدہ تسلیم نہ کیا گیا تو پھر دریا کے آخری کنارے پر رہنے کے ناطے چھ کے چھ دریاں ہر ہمارا حق  ہے ۔