ایران کو جوہری معاہدے پر لانے کیلئے ٹرمپ محدود فوجی کارروائی کرسکتے ہیں وال سٹریٹ جرنل

جنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اقوام متحدہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے   کردار ادا کرے: ایران
واشنگٹن ،تہران،لندن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ کارروائی میں ایران کے فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس محدود حملے کا مقصد ایران پر دبا ڈالنا ہے تاکہ وہ نئے جوہری معاہدے کو قبول کرے۔۔ دوسری جانب ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اسے کسی قسم کی فوجی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو خطے میں موجود مخالف قوت کے اڈوں، تنصیبات اور اثاثوں کو جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔