ٹرمپ کی وال سٹریٹ جرنل پر مقدمے کی دھمکی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اخبار وال سٹریٹ جرنل پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔یہ تنازع ایک 2003کے مبینہ خط پر اٹھا ہے جو جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا تھا۔اخبار نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ خط میں ایک ننگی عورت کی خاکہ نما تصویر موجود تھی، جس پر مبینہ طور پر ٹرمپ نے اپنی دستخط ڈونلڈعورت کی نچلی کمر کے نیچے کی، جو نامناسب حرکت سمجھی گئی۔ٹرمپ نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا،یہ میرا خط نہیں، یہ جعلی ہے۔ میں عورتوں کی تصویریں نہیں بناتا۔ یہ میری زبان نہیں، میرے الفاظ نہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے اخبار کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، لیکن پھر بھی اسے شائع کیا گیا۔انہوں نے کہا ہم جلد ہی وال سٹریٹ جرنل، نیوزکارپ اور روپٹ مرڈوک پر مقدمہ کریں گے۔