بلاول کی تقریر کے بعد عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی  قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد سپیکر نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کا موقع دیدیا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان سراپا احتجاج ہو گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی  اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا، خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے انہیں روک دیا۔تاہم بلاول بھٹو کی تقریر کے بعدسپیکرقومی اسمبلی نے عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دیدی،عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی ارکان نے احتجاج کیا