نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرنے نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر کو نکتہ اعتراض پر بات نہیں کرنے دی۔ جس کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہ دینے کا طے ہوا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف اراکین نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا