نہروں پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں:عمر ایوب

پیپلزپارٹی عوامی دبائو دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے،پانی کے بہا ئو میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی
 مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی،  بانی کے احکامات پر عمل کریں گے:میڈیا سے بات چیت

 پشاور( آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے  کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پانی کے بہا ئو میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس پر بریف کیا جائے گا، بانی کے احکامات پر عمل کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما  نے کہا 3 ماہ ہوگئے، میں خود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے