تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے انتظار کے بجائے اقدامات کرنا ہوں گے:احسن اقبال

 احسن اقبال کومسلم دنیا میں تعلیم کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات لینے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا 

مراکش (آن لائن) منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، موسمیاتی تبدیلی اور سائنس میں جدت سے بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے نمٹنے کے لیے انتظار نہیں بلکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔اسلامی ممالک کے چھٹے وائس چانسلرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو اقوام انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری نہیں کرتیں ،انکادوسری اقوام پر انحصار بڑھ جاتا ہے اور وہ کبھی بھی ترقیاتی اقوام کی صف میں کھڑی نہیں ہو سکتی، انہوں  نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں بھی کائنات کے امور پر غور و فکر کا حکم دیا ہے جو ہمیں تحقیق کی طرف ترغیب دینے کیلئے کافی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تعلیم اور تحقیق کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت متعدد سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو تقریب کے اختتام پرمسلم دنیا میں تعلیم کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات لینے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔