لندن(آئی این پی )برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات سے معیشت کو بچانے کیلئے مخصوص اقدامات کی ضرورت ہے اور یہ اقدامات اس طرح ہونے چاہییں کہ شرحِ سود پر ان کے دیرپا اثرات نہ پڑیں۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کیلئے قائم رد عمل کمیٹی کے اجلاس کے بعد ڈائو ننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا وزیر خزانہ اس بات پر واضح تھیں کہ حکومت کو چوکنا اور ذمہ دار ہونا چاہیے، اور سنہ 2022 کے توانائی بحران پر رد عمل دیتے ہوئے جو سبق سیکھے تھے، حکومت کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔